بھٹکل 27/اکتوبر (ایس او نیوز) سری گرو سدھیندرا کالج، بھٹکل کے طلباء نے KVV دھارواڑ کے ذریعہ منعقدہ بی بی اے کے آخری سال کے امتحان میں 100 فیصد نتائج درج کرتے ہوئے بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔ کالج کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کالج کی سیما نائک نے 91.2 فیصد، راہول شرورکر نے 90.50 فیصد، انیتا نائک اور سندھو موگیر نے 85.7 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے اور کالج سمیت بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔
اس بہترین کامیابی پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائرکٹرس، کالج کے پرنسپل اور لکچررس نے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔